جوڈیشل کمیشن اجلاس: ججوں کے انٹرویوز قواعد اور بلوچستان ہائیکورٹ کی تقرریاں مؤخر

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان و چیئرپرسن جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے مختلف اجلاس منعقد ہوئے۔

مزید پڑھیں:سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام، نوٹیفکیشن جاری

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (کور کمیشن) کے پہلے اجلاس میں ججوں کی تقرری کے وقت امیدواروں کے انٹرویوز سے متعلق قواعد و ضوابط کے مجوزہ فریم ورک پر غور کیا گیا۔ ابتدائی بحث کے بعد کمیشن نے ایجنڈا مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اراکین مجوزہ ضابطہ جاتی خدوخال کا مزید گہرائی سے جائزہ لے سکیں۔

بعد ازاں اسی مقام پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (ہائیکورٹ بلوچستان) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری پر غور کیا جانا تھا۔ تاہم بلوچستان بار کونسل کے نمائندے کی نامزدگی سے متعلق ایک آئینی سوال سامنے آنے پر معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت بانی سے ملاقات سے مشروط کر دی

کمیشن کے اراکین نے اس معاملے پر مزید پیشرفت سے قبل اس کے جامع اور تفصیلی جائزے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم