سعودی وفد اور پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے درمیان اہم ملاقات، زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی غور

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں پاکستان کے زرعی شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اورسعودی عرب کا سیکیورٹی و انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی وفد میں نادک، لین الخیر اور الرشید ہولڈنگ کے نمائندگان شامل تھے۔ اجلاس میں سفارت خانۂ پاکستان، ریاض کی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر شگفتہ زرین اور سعودی وزارتِ سرمایہ کاری کے نمائندے مشاری الہدیب بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران زرعی اور ایگری بزنس کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات، تکنیکی تعاون، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور باہمی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے زرعی پیداوار، فوڈ سیکیورٹی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک عمل کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب میں ابھرتی معیشتوں کی العلا کانفرنس 2026 کا آغاز، عالمی اقتصادی چیلنجز پر غور

پاکستان ریجنل اکنامک فورم کی نمائندگی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری ہارون شریف، سابق وزیر سی پیک و سینئر فیلو خالد منصور اور ریٹائرڈ وائس ایڈمرل ہاشم خان (سابق نائب سربراہ پاک بحریہ و سابق سفیر پاکستان برائے سعودی عرب) نے کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف

ملاقات کو دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کا مظہر قرار دیا گیا جبکہ زرعی شعبے کو اسٹریٹجک شراکت داری اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم میدان قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں