شاہین پہلے لائن و لینتھ پکڑیں، ہر گیند پر وکٹ نہیں ملتی: شاہد آفریدی کا مشورہ

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پچ کو بہتر انداز میں پڑھ کر حکمت عملی بنانی چاہیے اور ابتدا میں درست لائن و لینتھ پر توجہ دینی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کافی عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ کس پچ پر کہاں سے مدد مل رہی ہے اور کس ایریا میں زیادہ تسلسل کے ساتھ بولنگ کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ہر پچ پر ابتدائی گیند سے وکٹ لینے کی کوشش ضروری نہیں ہوتی۔ اگر بیٹسمین ذہنی طور پر تیار ہو کہ پہلی گیند مخصوص لائن پر آئے گی تو بولر کو حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے۔ شاہین کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنی لائن سیٹ کریں اور بیٹسمین کو اپ سیٹ کریں۔

شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہین نے وہاں شاندار لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کی۔ انہوں نے ابتدا میں چند گیندیں آف اسٹمپ کے باہر رکھیں اور پھر اچانک اندر آتی گیند سے بیٹسمین کو چکمہ دیا، جو مؤثر حکمت عملی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بیٹسمین پہلی ہی گیند اندر آنے کے لیے تیار کھڑا ہے تو ایسی صورت میں غیر ضروری رسک نہیں لینا چاہیے۔ وکٹ حاصل کرنے کے لیے محنت اور منصوبہ بندی درکار ہوتی ہے، محض معجزے کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔

مزید پڑھیں: مچل اسٹارک کسی بھی نوجوان کرکٹر کے لیے رول ماڈل ہیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جدید کرکٹ میں اکثر پچز بیٹرز کے حق میں ہوتی ہیں، اس لیے بولرز کے پاس مہارت اور اسکلز کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ کرکٹ صرف ابتدائی 2 اوورز تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس کے بعد بھی میچ جیتنے کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘