’سورج کی روشنی پر ٹیکس قبول نہیں‘ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر تنقید

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی نئی سولر پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’عوام پر معاشی حملہ‘ قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجزیاتی رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں عوام پر تقریباً 250 ارب روپے کا اضافی مالی دباؤ پڑے گا۔

پارٹی کے مطابق مذکورہ اضافی مالی دباؤ کا بوجھ بالآخر عام صارفین کو برداشت کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سولر پالیسی سے عام بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا یا نقصان؟

پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت ایک جانب سولر صارفین سے بجلی کم نرخ پر خریدنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب وہی بجلی کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کی جائے گی۔

’یہ پالیسی دراصل سورج کی روشنی پر ٹیکس لگانے کے مترادف ہے۔ کیا اپنی چھت پر سولر پینل لگانا اب جرم بن چکا ہے؟‘

ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ سولر توانائی ملک میں سستی اور صاف بجلی کا ذریعہ بن رہی تھی اور اس سے صارفین کو خود کفالت کی طرف بڑھنے کا موقع ملا۔ ت

مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا؟

اہم نئی پالیسی کے ذریعے اس رجحان کو دانستہ طور پر کمزور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ توانائی کے شعبے میں موجود مہنگے معاہدوں کو بچانے کے لیے سولر صارفین کو بددل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں دوبارہ مہنگے گرڈ سسٹم پر انحصار کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ فیصلہ محض ایک تکنیکی تبدیلی نہیں بلکہ ایک ایسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس میں توانائی کے شعبے کی بدانتظامی اور نااہلی کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

’سولر پالیسی کے نام پر عوام سے 250 ارب روپے وصول کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں: گھریلو سولر پینل کا متبادل کیا اور کتنا کارآمد ہے؟

بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی پالیسی پر فوری نظرِ ثانی کی جائے، نیٹ میٹرنگ اور سولر سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بحال کیا جائے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں۔

پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور اسے معاشی ناانصافی قرار دیتے ہوئے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا