طویل خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اٹارنی جنرل آفس کے لا افسران کی سروس شرائط میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

اس ترمیم کے تحت طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

ایوانِ صدر کے مطابق یہ ترمیم منظور شدہ سمری کے مطابق نافذ العمل ہوگی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی تقرری و سروس کی شرائط میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

’نئی ترمیم کے تحت وہ ایڈیشنل اٹارنی جنرلز جو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر 10 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دے چکے، انہیں اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈیم فنڈ کی رقم وفاق کو دینے کا معاملہ، آڈیٹر جنرل و دیگر فریقین طلب

ترمیم کا مقصد لا افسران کے کیڈر میں طویل اور مسلسل خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔

’۔۔۔اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر ایک دہائی سے زائد عرصہ مکمل کرنے کے بعد ترقی پانے والے افسران کو منظم مالی مراعات فراہم کرنا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘