پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کے نکاح پر پابندی، اہم قانون سازی ہوگئی

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے کم عمری کی شادیوں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 میں اہم ترمیم منظور کر لی ہے، جس کے تحت 11 فروری 2026 کے بعد کسی بھی ایسے لڑکے یا لڑکی کا نکاح نہیں کروایا جا سکے گا جس کی عمر 18 سال سے کم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ’جب میاں بیوی راضی ہیں تو ۔۔۔‘ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم کی ضمانت

ترمیم کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں نکاح رجسٹرار اور بچوں کے والدین یا سرپرستوں کے خلاف فوری سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کم عمر افراد کا نکاح پڑھانے والے نکاح رجسٹرار کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، جبکہ نکاح رجسٹرار اور گھر والے دونوں فریقین کو الگ الگ 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 سے 3 سال قید کی سزا بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے ’سکھ آف امریکا‘ کے وفد کی ملاقات، سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو سراہا

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کا مقصد کم عمری کی شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ حکومت کے مطابق اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں اس سماجی برائی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘