امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومر شائم کا پانچ روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیر

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ میں معاون نائب وزیر برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور جان مارک پومر شائم کا پاکستان کا پانچ روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ دورہ امریکا اور پاکستان کے درمیان جاری قریبی تعاون کی علامت ہے اور ایسے اہم وقت پر انجام پایا جب دونوں ممالک مشترکہ معاشی ترقی اور قومی سلامتی کے مفادات کے فروغ پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی آزادی کے 250 سال مکمل، پاکستان امریکا دوطرفہ تعاون میں اضافہ

جان مارک پومر شائم نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس میجر جنرل واجد عزیز خان، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا خواجہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کاروباری شخصیات اور امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب معاون وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں انڈس آرٹیفیشل ویک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبے میں شراکت داری کی توسیع کے ضمن میں امریکی مفادات کی حمایت کی اور امریکا کی کمپنیوں کو کاروبار کے لیے مساوی مسابقتی ماحول کی فراہمی کی وکالت کی۔

ملاقاتوں میں پومر شائم نے پاک امریکا شراکت داری، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی۔ ان ملاقاتوں میں اختراع، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، نایاب معدنیات اور کان کُنی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا۔

انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا اور قابلِ پیش گوئی اور شفاف سرمایہ کاری کا ماحول یقینی بنانے کی جاری کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کے نفاذ کی پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم بھی کیا۔

سرکاری ملاقاتوں کے علاوہ جان مارک پومر شائم نے لاہور میں منعقدہ بسنت میلے میں شرکت کی اور پاکستان کے شاہکار قومی ورثے اور پاکستانی عوام کے جوش و خروش سے لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی اور صوبے میں امریکی تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور امریکہ میں پاکستانی سرمایہ کاری بڑھانے جیسی مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا مثبت اور تعمیری روابط نے بھارت میں بے چینی پیدا کردی

اس کے علاوہ نائب معاون وزیر خارجہ نے یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان کی نئی عمارت کا بھی دورہ کیا اور امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق طالبعلموں سے ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟