ٹیم فارم میں ہے، نتیجہ بھی بہتر ہی نکلے گا، کولمبو پہنچنے پر محسن نقوی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ فارم سے  مطمئن اور پاکستان کی بھارت کے خلاف اتوار کے ٹی 20 میچ میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹی 20 میچ: قومی ٹیم اتوار کو روایتی حریف کو پچھاڑ دے گی، ڈاکٹر نعمان نیاز کا دلائل کے ساتھ دعویٰ

چیئرمین پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کولمبو پہنچ گئے۔ سری لنکا کے دارالخلافے پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔

محسن نقوی میچ سے قبل قومی ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا جا سکے اور اہم مقابلے سے پہلے ان کی ہمت افزائی کی جائے۔

مزید پڑھیے: پاکستان ٹیم کے لیے کون سا بھارتی بڑا خطرہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کون جیتے گا، سابق انگلش کرکٹر معین علی کی پیشگوئیاں

ہوٹل پہنچنے پر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے اور تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے اور انشاءاللہ اچھا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس کتنے فیصد؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا؟

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک 2،2 میچ کھیلے ہیں جن میں دونوں ناقابل شکست رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘