پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دباؤ جاری، 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز فروخت کے دباؤ کے نتیجے میں100  انڈیکس تقریباً 2,000 پوائنٹس گر گیا۔ دن کے دوران ساڑھے 11 بجے کے قریب انڈیکس 177,637.21 پوائنٹس پر رہا، جو 1,966.52 پوائنٹس یا 1.09 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

اہم شعبوں بشمول آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی کھوج کرنے والی کمپنیاں، OMCs، پاور جنریشن اور ریفائنری میں فروخت دیکھی گئی۔ بڑے انڈیکس والے اسٹاکس جیسے ریڈ زون میں ٹریڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی پر غور کر رہی ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے اگلے 10 سے 12 دنوں میں ریلیف پیکج پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ رہا، جس کی بنیادی وجہ سیاسی غیر یقینی صورتحال اور خاص طور پر بلوچستان میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال تھی، جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر کیا۔ اس کے باوجود کچھ معاون میکرو اکنامک عوامل اور مضبوط بیرونی سرمایہ کاری کے اثرات محدود رہے۔  100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 179,603.73 پوائنٹس پر بند ہوا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 4,525.85 پوائنٹس یا 2.5 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، ابتدائی گھنٹوں میں انڈیکس 1100 پوائنٹس نیچے

عالمی مارکیٹ میں، ایشیائی شیئرز پیر کو معمولی دباؤ کے ساتھ مستحکم رہے کیونکہ تعطیلات کے باعث تجارتی حجم کم رہا اور جاپان سے آنے والے خراب اقتصادی اعداد و شمار نے مارکیٹ کی تیزی پر اثر ڈالا۔ چین، جنوبی کوریا، تائیوان اور امریکا میں بھی مارکیٹ میں معمولی دباؤ رہا، جس کے باعث کرنسی، اجناس اور بانڈز مستحکم رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم