ہم نے سڑکوں پر دھرنوں کا اعلان نہیں کیا، اسد قیصر

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی نے سڑکوں پر دھرنوں کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: پشاور جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج دے دیا

ان کے مطابق، لوگ اپنی مرضی سے سڑکوں پر دھرنا دینے پہنچے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پارٹی کی ہدایت یا منصوبہ بندی کے تحت نہیں تھا اور اس پر ذاتی طور پر لوگوں نے فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے

واضح رہے کہ کئی دنوں سے خیبر پختونخوا کے داخلی و خارجی راستوں پر پی ٹی آئی دھرنوں کے باعث عام شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے پی صوبائی اسمبلی کی ایک رکن سے پشاور ہائیکورٹ سے رستے کھلوانے کی استدعا کے لیے رٹ بھی دائر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp