آسٹریلیا اور آئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بارش نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، جبکہ زمبابوے کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہراکر سری لنکا سپر 8 میں داخل، پاتھم نسانکا کی ناقابل شکست سینچری

تفصیلات کے مطابق، بارش کے باعث پالیکیلے میں شیڈول زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد زمبابوے 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ بی سے سری لنکا کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور آئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی

گروپ بی میں آسٹریلیا کا عمان اور سری لنکا کا زمبابوے سے میچ ابھی باقی ہے، تاہم آسٹریلوی ٹیم کی جیت اب بے معنی ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر 8 مرحلے کے لیے اب تک 7 ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں

انڈیا، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟