عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ تک ملاقات

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کو ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات 30 منٹ تک جاری ہی، جس میں بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کی ملاقات کرا دی گئی ہے۔

تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں یا بہنوں میں سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے لیے آواز اٹھانے پر پی ٹی آئی نامور عالمی کرکٹرز کی شکرگزار

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بند ہے، چند روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر وکیل سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی