سولر صارفین کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 8 فروری تک جمع ہونے والی نیٹ میٹرنگ درخواستوں کے بارے میں اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستیں پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ سولر صارفین کے لیے دھچکا کیوں؟

وزیر پاور کے احکامات کے مطابق 8 فروری تک جمع شدہ تمام درخواستیں ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تمام تقسیم کار کمپنیوں کو فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 8 فروری تک ملک بھر میں تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جن کے تحت 250.822 میگاواٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp