مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، میڈیا میں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر پابندی برقرار

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور رانا ثنا اللہ کی صدارت میں مکمل ہوا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے میڈیا میں پارٹی پالیسی کے خلاف کسی بھی بیان بازی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ن لیگ کے اختلافات، اجلاس طلب

اجلاس میں صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان نے شرکت کی، جبکہ مشتاق منہاس، نجیب نقی، چوہدری طارق فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹر سردار طارق نے بھی اجلاس میں حصہ لیا۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام اراکین میڈیا میں پارٹی کی پالیسی کے خلاف کوئی بیان نہ دیں اور تمام بیانات پارٹی کے موقف کے مطابق جاری کیے جائیں۔ یہ پابندی پارٹی یکجہتی اور سیاسی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ اجلاس میں جماعتی پلیٹ فارم پر تمام معاملات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں