غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی کاز بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کو نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف باعث فخر قرار

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے کہ صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے ’ایسے تو مسئلہ کشمیر بھی بورڈ آف پیس میں جا سکتا ہے‘، مودی سرکار پریشانی کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر عزت اور احترام مل رہا ہے۔

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے کیا کہا؟

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف کو مضبوط اور مدلل انداز میں پیش کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ماضی میں سفارتی تنہائی کا شکار تھا، تاہم اب ہر بڑے عالمی معاملے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ترکیہ کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم قدم

انہوں نے کہا کہ جب قیادت دیانتدار ہو تو نتائج ہمیشہ مثبت برآمد ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟