پاکستان اور ترکیہ کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم قدم

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے، جبکہ پہلے بھی متعدد ممالک نے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے۔

’بورڈ آف پیس‘ کے اہم مقاصد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت غزہ کے مسئلے کا مستقل حل، مستقل فائر بندی اور غزہ کی تعمیر نو، فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ساتھ خطے میں پائیدار امن کے حصول کو یقینی بنانا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے صدر ٹرمپ کی ‘غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

تاریخی اہمیت اور ضرورت

تجزیہ کاروں کے مطابق بورڈ آف پیس میں شمولیت اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام روکنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت اس کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور موجودہ بین الاقوامی تقسیم اور دھڑے بندیوں کے تناظر میں ایسے فورمز میں شامل ہونا پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک ضروری قدم بن چکا ہے۔

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو تمام طاقتور مراکز جیسے امریکا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ عالمی دھڑے بندیوں میں پاکستان کا کردار منفرد اور اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان کی شمولیت کی اہمیت

ماہرین کے مطابق پاکستان بورڈ آف پیس میں شمولیت کے ذریعے اپنے غیر جانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھتے ہوئے تمام بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط قائم رکھے گا، جس سے اس کی تزویراتی خودمختاری مضبوط ہوگی۔

پاکستان نے ہمیشہ اصولی اور متوازن خارجہ پالیسی اختیار کی ہے، جس میں چین، ہندوستان، کشمیر اور فلسطین جیسے امور پر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے گئے۔

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے، فلسطین کے تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے، القدس شریف کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے تحفظ کے اصولی مؤقف کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نئے فورمز کو نظر انداز کرنا کسی بھی ریاست کی عالمی اہمیت کے لیے خطرناک ہے، جبکہ پاکستان نے بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات کے ذریعے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ یہ متحرک کردار عالمی طاقت کے محور میں روزانہ تبدیلی کے تناظر میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

بورڈ آف پیس اور ’آئی ایس ایف‘ کا تقابلی جائزہ

حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شمولیت کے حوالے سے واضح اور غیر مبہم موقف اپنایا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کے فیصلے میں پاکستان کے قومی مفاد، اقوام متحدہ کے مینڈیٹ اور پاکستان و فلسطینی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ بورڈ آف پیس اور آئی ایس ایف میں کسی طرح کی مماثلت قائم کرنا غیر منطقی ہے اور بعض عناصر کی گمراہ کن کوشش کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟