ہندوکش میں 5.6 شدت کا زلزلہ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے پشاور اور اس کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں زلزلہ: مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں، شدت 5.6 ریکارڈ

زلزلہ جمعہ کی شام 20 فروری 2026 کو شام 6 بج کر 10 منٹ (پاکستانی معیاری وقت) پر آیا۔ محکمہ موسمیات پاکستان، اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 35 اعشاریہ 55 درجے شمالی عرض البلد اور 69 اعشاریہ 70 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فوری طور پر زلزلے کے محسوس ہونے سے متعلق کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ بعض علاقوں میں چند سیکنڈ تک زمین لرزتی رہی جس کے باعث لوگ کھلے مقامات کا رخ کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت اور اثرات سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تمام ضلعی انتظامیہ سے رابطہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر بھی کنٹرول رومز کو فعال رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے اور یہاں وقتاً فوقتاً درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں جن کے اثرات پاکستان کے شمالی اور مغربی علاقوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم