مادری زبان کا عالمی دن، ڈھاکہ میں شہید مینار پر عقیدت اور عزم کی نئی تجدید

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ شہدا اور عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ہفتہ کی علی الصبح ہزاروں افراد نے ڈھاکا میں واقع مرکزی شہید مینار پر 1952 کی لسانی تحریک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے رات 12 بج کر ایک منٹ اور 12 بج کر 8 منٹ پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد شہید مینار کے احاطے کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے

اس کے بعد سیاسی جماعتوں، سماجی و ثقافتی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے صبح تک پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

شہید مینار کی جانب جانے والی سڑکوں پر طویل قطاریں دیکھی گئیں جبکہ بنگلہ دیش نیشنل کیڈٹ کور اور بنگلہ دیش اسکاؤٹس کے ارکان نے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی۔

بیشتر شرکا نے روایتی ’پربھات پھیری‘ یعنی سوگ مارچ میں ننگے پاؤں شرکت کی جو احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے، شرکا قومی پرچم کے ساتھ بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

شہریوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، کئی والدین اپنے بچوں کو لسانی تحریک کی تاریخ اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرتے دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی حکومت کا صحافتی آزادی کے تحفظ کا عزم

ایڈن محلہ کالج کی طالبہ تنزیلہ اختر نے کہا کہ لسانی تحریک کی اہمیت نصابی کتب تک محدود نہیں بلکہ یہ ہماری شناخت کا بنیادی حصہ ہے۔

ڈھاکہ کے علاقے  دھان منڈی سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آئی 9 سالہ سنتھیا تمنا نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو پھول پیش کرنے آئی ہیں جنہوں نے ہماری مادری زبان کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

راجباڑی سے آنے والے ایک شہری مطیع الرحمٰن نے ماضی کی حکومتوں کے دوران بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام ایسی صورتحال کی واپسی نہیں چاہتے۔

ریاستی رہنماؤں کی نصف شب حاضری

رات 12 بج کر ایک منٹ پر صدر محمد شہاب الدین نے سب سے پہلے شہید مینار پر پھول چڑھائے، اس کے بعد 12 بج کر 8 منٹ پر وزیرِاعظم طارق رحمان نے کابینہ ارکان کے ہمراہ حاضری دی۔ بعد ازاں حکمران جماعت بی این پی اور ضیا  خاندان کی جانب سے بھی چادریں چڑھائی گئیں۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان کی قیادت میں 11 جماعتی اتحاد کے رہنماؤں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اتحاد کے ارکانِ پارلیمنٹ میں چیف وہپ اور این سی پی کے کنوینر ناہید اسلام بھی شامل تھے۔

وسیع سیاسی و سماجی شرکت

نیشنل سٹیزن پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، امار بنگلہ دیش پارٹی، جاتیہ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف بنگلہ دیش اور جاتیہ سماج تنترک سمیت متعدد سیاسی جماعتوں اور اتحادوں کے نمائندوں نے طلبا تنظیموں اور سماجی و ثقافتی پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر دن کی مناسبت سے تقریبات میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

یونیورسٹی آف ڈھاکہ اور جگن ناتھ یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں نے بھی الگ الگ پروگراموں اور پھول چڑھانے کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ ہر سال 21 فروری کو عالمی یومِ مادری زبان منایا جاتا ہے تاکہ لسانی حقوق کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے، جن کی بنیاد 1952 کی بنگلہ دیش کی لسانی تحریک میں پیوست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟