اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائےگا، حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف اعلان جنگ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاہم دہشتگردی کے واقعات جاری رہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز موجود ہیں، اور افغان حکومت نے طالبان کو سرحد پار دھکیلنے کے لیے پاکستان سے 10 ارب روپے طلب کیے، جس کے بدلے پاکستان نے کہاکہ وہ رقم دینے کو تیار ہے بشرطیکہ پاکستان میں مداخلت نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق ترلائی، بنوں اور باجوڑ میں ہونے والے حملوں کے پسِ منظر میں افغانستان کے عناصر شامل ہیں، اور دہشتگردی کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں اور قریباً 100 دہشتگرد مارے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد ٹھکانوں کو ختم کرنا اور ملکی دفاع کو مضبوط کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانوں پر کارروائی میں 70 دہشتگرد ہلاک ہوئے، طلال چوہدری

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد مراکز پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ننگرہار، پکتیکا اور خوست کے 3 صوبوں میں فتنہ الخوارج اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم