اپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے ان کی ملاقات کروا دیں گے، رانا ثنااللہ

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے ان کی ملاقات کروا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپوزیشن مذاکرات: کیا نواز شریف عمران خان سے ملاقات کریں گے؟

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو ہم شروع سے کہہ رہ ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے ملاقات کرے اور سیاسی اشوز کا سیاسی حل تلاش کرے۔

دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور کامیابی ہماری ہوگی اور شکست دہشتگردوں کا مقدر ہوگی۔

مزید پڑھیے: سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کا حکم دیا تو حکومت اسے تسلیم کرے گی، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ جس قوم میں ایسے سپوت ہوں جن کی قربانیوں پر اُن کے والدین اور معصوم بچے فخر محسوس کریں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں: حکومت اپوزیشن مذاکرات کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کو کل ملاقات کی دعوت دیدی

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہ سہیل آفریدی کی جانب سے اعلان کردہ رہائی فورس میں کوئی دم خم نہیں یہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp