’کسی چیز کی قیمت 2 روپے بڑھ جائے تو وزیراعظم پوچھ گچھ کرتے ہیں‘، طلال چوہدری کا سہولت بازار کا دورہ

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے رمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے حکومتی ریٹس پر عملدرآمد اور اشیا کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں آئے گاہکوں سے مکالمہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: ڈی سی اسلام آباد اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا رمضان بازاروں کا دورہ، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ

طلال چوہدری نے عوام دوست رمضان بازار قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ لوگوں سے ملاقات کی ہے، سب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں قریبی تمام بڑے شہروں سے کم ہیں۔

طلال چوہدری نے کہاکہ بازار میں اشیا کی کوالٹی، قیمتیں اور دیگر سہولیات بہت بڑی بات ہے۔

وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہاکہ وزیراعظم کا بڑا فوکس ہے، اگر دو روپے قیمت بڑھ جائے تو وہ پوچھ گچھ کرتے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ اس پر شاباش کی مستحق ہے۔ خریدار بھی اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ ریٹ بھی کم ہیں اور سہولیات بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کا آغاز، وفاقی دارالحکومت میں رمضان بازار سج گئے

طلال چوہدری نے گارنٹی دیتے ہوئے کہاکہ جو منڈی کا ریٹ ہے، وہی اس بازار کا ریٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟