اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات دور کرتے ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
جسٹس خادم حسین سومرو کی سربراہی میں سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کی 2 متفرق درخواستیں منظور کیں اور اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کا وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی منظور کردی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت میں بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم
عدالت نے ہدایت کی کہ اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کیا جائے۔ سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجا سمیت بانی کی تینوں بہنیں بھی پیش ہوئیں۔













