توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت میں بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی جب دوران سماعت بشری بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی کی طرف سے کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیشن محمد احد پر  جرح مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:عمران خان کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید تحقیقات کی ضرورت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کاروائی کی ہدایت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 5 گواہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیے جن میں محمد شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن اور فہیم شامل ہیں۔

کیس کی سماعت منگل 14 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا جو واحد ثالث ہے، وائٹ ہاؤس

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

گوگل ’بیک بٹن ہائی جیکنگ‘ کے خلاف مستعد، ویب سائٹس یہ ہتھکنڈا کیوں استعمال کرتی ہیں؟

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

ویڈیو

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا