شمالی علاقوں میں ہیٹ ویو اور گلشیئر پگھلنے سے مارچ تا ستمبر سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث مارچ تا ستمبر کے دوران ہیٹ ویو اور گلشیئر کے تیز پگھلنے کے خدشات پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث گلیشیئر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا، پی ایم ڈی کی وارننگ

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کی نگرانی جاری ہے۔

مارچ سے جون کے دوران تیزی سے پگھلنے والے گلشیئر کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، جس سے آبادیوں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متاثرہ ممکنہ علاقے گلگت بلتستان میں احمد آباد، فیض آباد، مجاور، وادی اشکومن، گلکن، گلمت، بوبر اور اوہند شامل ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ریشون، کمراٹ، یارخن ویلی، لشٹ، استاچ، ڈزق اور بریپ کے علاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دریائے کابل پر سیلاب کا خدشہ، فیڈرل فلڈ کمیشن کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے، جی بی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی انخلا کے لائحہ عمل تیار کرنے اور پیشگی انتباہی نظام فعال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان