گلگت بلتستان میں غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث گلیشیئر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا، پی ایم ڈی کی وارننگ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں کے لیے فروری تا اپریل موسمی پیش گوئی میں گلگت بلتستان میں گلیشیئر جھیل کے اچانک پھٹنے (گلیف) کے خطرے کی شدید احتمال کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ مسلسل غیر معمولی درجہ حرارت ہے جو برف اور گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟

پی ایم ڈی کے مطابق گلگت، بُنْجی، چلاس، ہنزہ، غذر اور استور جیسے علاقوں میں دن کے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت ایک سے 3.5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔

خاص طور پر گلگت اور بُنْجی میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا جس سے رات کے وقت برف دوبارہ جمنے کا عمل کم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ گلیشیئر کے پگھلنے سے جھیلوں میں پانی کی مقدار بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور پہاڑی وادیوں میں گلیف کے واقعات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلیشیئرز کا پگھلنا میدانی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے خطرناک

پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو گلگت، غذر، ہنزہ، بُنْجی، چلاس اور استور میں گلیشیئر پگھلنے اور گلیف کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 13,032 گلیشیئر موجود ہیں، جو پولر ریجنز کے علاوہ سب سے بڑے ذخائر ہیں، تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تقریباً 10,000 گلیشیئر گلگت بلتستان اور چترال میں پچھلے سالوں میں سکڑنے لگے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!