2026 کا پہلا بلڈ مون کب نمودار ہوگا،کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سن 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن، جسے عام طور پر ’خونی چاند‘ کہا جاتا ہے، 3 مارچ کو ہوگا اور پاکستان کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی اور دلکش فلکیاتی منظر ہوگا، جبکہ اگلا مکمل چاند گرہن 31 دسمبر 2028 سے قبل متوقع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال میں آسمان پر رنگوں کی داستان، اسنو مون کے بعد بلڈ مون کا جادو

محکمہ موسمیات کے مطابق گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، جبکہ چاند زمین کے نیم سایہ میں 2 بج کر 50 منٹ پر داخل ہوگا۔ مکمل گرہن کا مرحلہ 4 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوگا اور 4 بج کر 34 منٹ پر عروج پر پہنچے گا، جب آسمان پر ایک منفرد منظر دکھائی دے گا۔

مکمل مرحلے کے دوران چاند سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کر لے گا۔ یہ رنگت زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کے بکھرنے کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ سورج، زمین اور چاند کی سیدھ اس منظر کو مزید دلکش بنا دیتی ہے، جو صدیوں سے لوگوں کو متوجہ کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے بلڈ مون چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟

مکمل گرہن کا مرحلہ 5 بج کر 3 منٹ پر ختم ہونا شروع ہوگا، جبکہ پورا عمل شام 7 بج کر 23 منٹ پر مکمل ہو جائے گا۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر نظارے کے لیے صاف آسمان والی جگہ کا انتخاب کریں، اور اگر ممکن ہو تو دوربین یا مناسب فلٹر کا استعمال کریں۔

یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دنیا کے دیگر خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ موقع شوقیہ مبصرین اور سائنس دانوں کے لیے چاند اور اس کے مدار کے مطالعے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی