پاکستانی مجسمہ ساز نے کچرے کو شاندار فن پاروں میں بدل ڈالا

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے مضافات میں واقع ایک ورکشاپ میں پاکستانی فنکار احتشام جدون کچرے میں پڑی گاڑیوں کے پرزوں کو ‘ٹرانسفارمرز’ فلموں اورٹائرا نوساروس ریکس سے متاثرہ دیو قامت مجسموں میں ڈھال رہے ہیں۔

35 سالہ مجسمہ ساز کے اسٹوڈیو میں گیئرز، چینز، ہب کیپس اور انجن کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں، جہاں وہ ایک شیروں کی مصنوعی یال، ایک دیو قامت ٹائرا نوساروس ریکس اور 14 فٹ لمبا ‘آپٹیمس پرائم’ تیار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

احتشام جدون نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘میں ہمیشہ دھات سے متاثر رہا ہوں۔ جب میں کچرے میں دھات دیکھتا ہوں تو فوراً اس کی شکل کا تصور کرتا ہوں۔’

انہوں نے بتایا کہ ‘آپٹیمس پرائم’ کی تیاری میں کئی مہینے لگے اور اس کے 90 فیصد سے زیادہ پرزے پرانی گاڑیوں سے حاصل کیے گئے۔

’بازو موٹرسائیکل کی اسپرنگز اور گیئرز سے بنائے گئے، کندھے کار کے رم سے تیار کیے گئے، ریڑھ کی ہڈی فیول ٹینک سے بنائی گئی اور گھٹنے چینز اور سسپنشن کے پرزوں سے جوڑے گئے۔‘

احتشام جدون نے کہا کہ ‘ہر شے دیکھ کر میں اس کی شکل ذہن میں لے آتا ہوں۔ کچرے کو قیمتی فن میں بدلنا میری عادت ہے۔’

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ کی اسپیشل آرٹسٹ کنیز فاطمہ کے کمال فن پارے

یہ سابق مارشل آرٹسٹ اور اسٹیل فابریکیشن کے شعبے میں کام کرنے والے فنکار نے کبھی رسمی تعلیم حاصل نہیں کی، لیکن وہ اپنے دیو قامت ماڈلز کو خود بخود ڈیزائن کرتے ہیں۔

ورکشاپ کے قریب ایک سکریپ یارڈ کے مالک بستان خان نے کہا کہ ‘جو چیز ہمارے لیے فضول ہے، وہ اس کے ہاتھوں میں قیمتی بن جاتی ہے۔ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔’

احتشام جدون کے مجسمے عموماً دیو قامت، جانور اور طاقتور شکلوں پر مرکوز ہیں اور وہ انہیں جارحیت کی عکاسی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجسمہ تیار کرنے کے لیے متعدد زاویوں سے مشاہدہ اور بار بار اصلاح کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں