سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات عائد

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا۔ درخواست کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور وکیل نعیم پنجوتھا چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے کہا کہ آپ کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل واپس کی جا چکی ہے۔ آپ کی درخواستیں تاحکم ثانی زیر التوا رہیں گی۔ آپ کی ایسی کوئی درخواست زیر التوا نہیں جس پر کارروائی کی جا سکے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ ہم نے کل جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے وضاحت کی کہ عدالت نے حکم نہیں جاری کیا تھا بلکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی۔ آپ عدالت کا فیصلہ دوبارہ پڑھ لیں، صحت کا ایشو زیر التوا نہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ سیاسی یا قانونی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اسپتال منتقلی کی استدعا ہے۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ انسانی بنیادوں پر ہی میڈیکل چیک اپ کروایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھوسہ صاحب، آپ سینیئر وکیل ہیں اور سپریم کورٹ کے طریقہ کار کو جانتے ہوں گے۔ رجسٹرار سے ملاقات کریں، اگر وہ اعتراضات کی کاپی نہ دیں تو عدالت آ سکتے ہیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ آپ کو 1992 سے جانتا ہوں، آپ کیا بول رہے ہیں اور کس چینل سے بول رہے ہیں، سب سمجھ رہا ہوں۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات کی کاپی جاری کر دی

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر عائد کیے گئے 2 اعتراضات کی کاپی جاری کردی۔

رجسٹرار آفس کے مطابق عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ دادرسی کے لیے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے، اور یہ کہ درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ میں ینگ ڈاکٹر کا قتل: ’خاتون ڈاکٹر نے خواتین وارڈ میں داخلے سے منع کیا جو اس کا قصور بنا‘

ان دونوں اعتراضات کی بنیاد پر رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی درخواست کو واپس کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘