مولانا فضل الرحمان کی پاک افغان سرحدی صورتحال پر اظہار تشویش

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل، برداشت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے عمل میں سہولت کاری کر رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں اور ان پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کی داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذباتی رویے اور سخت بیانات دونوں ممالک کے لیے پیچیدگیوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جس سے خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ اعتماد سیکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جائے اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوجی کشیدگی، مستقبل کا منظرنامہ اور دفاعی تجزیہ نگاروں کی رائے

انہوں نے کہا کہ سفارتی مہم جوئی ہی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کر سکتی ہے جبکہ یکطرفہ عسکری کارروائیاں مسائل کے حل کے بجائے مزید پیچیدگیوں کو جنم دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

جے یو آئی سربراہ نے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بردباری ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے خیرخواہ اور خطے میں امن کے خواہاں ممالک کو چاہیے کہ وہ پرامن سفارتی مداخلت کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘