وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان صورتحال پر بریفنگ

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت کی جانب سے انہیں پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی کیے، ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف اپنا مؤثر دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

مزید پڑھیے: پاک افغان جنگ، پاکستان نہیں رکے گا، اسرائیل اور مودی کی فرمائش پر افغانستان کی بڑی غلطی

وزیرِ اعظم نے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان رجیم کے حملوں کو پسپا کرنے اور بھرپور جوابی کارروائی پر افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ارضِ وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp