ٹی20 ورلڈکپ سپر8: نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست، پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں برقرار

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈکپ سپر8 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ کو وکٹوں سے شکست دے دی ہے، جس سے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں برقرار ہیں۔

 آئی سی سی  ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس اپنے نام کیا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریحان احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات معدوم، سری لنکا میچ نہ جیت سکا، نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا،گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے۔

میچ کی اہمیت اس اعتبار سے بھی بڑھ گئی ہے کہ اس کے نتیجے کا اثر سیمی فائنل کی دوڑ پر پڑے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم 2 فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، تاہم آج کی کامیابی پاکستان کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ خود کو دہراتی ہے تو پاکستان کا چانس ’پکا‘ سمجھیں، جانیے کیسے؟

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے دو میچوں کے بعد ایک پوائنٹ ہے اور اسے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔ اس میچ میں کامیابی اور بہتر رن ریٹ کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے، تاہم یہ سب اسی صورت ممکن ہوگا جب آج انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار