خامنہ ای کے بعد امریکا اب ایران کیساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے بہتر پوزیشن میں ہے، ٹرمپ

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘اب یہ معاملہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے، ظاہر ہے’ اور انہوں نے مزید کہا کہ ‘کیونکہ وہ بری طرح دباؤ میں ہیں۔’

یہ بھی پڑھیے: خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کا سب سے تباہ کن جوابی حملوں کا اعلان

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے ردعمل کے طور پر ملک بھر میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سمجھ رہے تھے کہ حملے اس سے دوگنے ہوں گے۔’

اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کو سخت انتباہ بھی جاری کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کرنے جا رہے ہیں، پہلے سے بھی زیادہ سخت۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایران کو ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی۔‘

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ وہ 86 برس کے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے قتل کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران پر حملہ غیرضروری اور خطرناک، کانگریس اپنے اختیار سے ٹرمپ کو روکے، کملا ہیرس

واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور پوتا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای کی ایک بہو بھی حملے میں مارے جانے کی خبر ہے۔

ایران نے خامنہ ای کے سینیئر سیاسی مشیر علی شمخانی اور انقلابی گارڈ کے کمانڈر ان چیف محمد پاکپور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی