پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ فیصلہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق چار یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی اجتماعات ممنوع ہوں گے اور عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنا جرم تصور کیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے تحت شادی بیاہ، جنازے، تدفین، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں، اور شرپسند عناصر علما کرام کو نشانہ بنا کر فرقہ وارانہ بدامنی پیدا کر سکتے ہیں۔ پیشگی اقدامات کے تحت امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں سات روز کے لیے نافذ کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار