ایران جنگ: برطانیہ نے مشرق وسطیٰ سے ہزاروں شہریوں کے انخلا کی تیاری شروع کردی

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خدشات بڑھنے پر برطانیہ کے دفترِ خارجہ نے خطے سے ہزاروں برطانوی شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔

برطانوی حکام کے مطابق اب تک 76 ہزار شہریوں نے متاثرہ علاقوں میں اپنی موجودگی رجسٹر کروا رکھی ہے، تاہم خلیجی ممالک میں موجود برطانوی شہریوں کی درست تعداد سے متعلق مختلف اندازے سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کیخلاف امریکی جارحیت: ہزاروں پروازیں متاثر، لاکھوں مسافر دنیا بھر میں پھنس گئے

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق 50 ہزار سے زائد برطانوی شہری متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، جن میں اکثریت سیاحوں اور عارضی طور پر سفر کرنے والوں کی ہے۔ دبئی، جو ایک اہم سیاحتی اور کاروباری مرکز ہے، اس وقت اپنی فضائی حدود بند کیے ہوئے ہے جس کے باعث متعدد افراد وطن واپسی کے واضح انتظامات سے محروم ہیں۔

دفترِ خارجہ نے ایران، اسرائیل اور فلسطین کے لیے ہر قسم کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین کے لیے غیر ضروری سفر سے بھی منع کیا گیا ہے۔ پاکستان کے بعض علاقوں کے سفر سے اجتناب کی خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آیت اللہ خامنہ ای: مزاحمت کی علامت، دفاعی حکمتِ عملی کے معمار اور امام خمینی کے بعد ایران کی کلیدی قیادت

سعودی عرب میں برطانوی سفیر نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ اردن، عمان، شام، لبنان، یمن اور عراق میں موجود افراد کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ پیر کو بحران پر بیان دیں گی، جبکہ وزیراعظم کیر اسٹارمر نے ایران کی جانب سے ’اندھا دھند‘ حملوں کا سامنا کرنے والے ممالک سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ادھر آن لائن خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض خطے سے نکلنے کے خواہشمند امیر افراد اور کاروباری شخصیات کے لیے اہم راستہ بن گیا ہے، جہاں سے نجی پروازوں کے ذریعے یورپ روانگی اختیار کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان