پاکستان میں اس وقت کون سی سڑکیں بند ہیں اور متبادل راستے کیا ہیں؟

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں جاری احتجاج اور سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث آج یعنی 2 مارچ بروز پیر پاکستان کے کن بڑے شہروں میں اہم شاہراہیں اور راستے بند رہیں گے؟

بات کی جائے کراچی کی تو گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے باعث امریکی قونصل خانے کو محفوظ رکھنے کے لیے اس سے منسلک سڑکوں سمیت سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کے باعث مختلف اہم شاہراہیں بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک آمد و رفت معطل ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلاول ہاؤس سے جناح برج جانے والے افراد مائی کلاچی روڈ کے بجائے متبادل راستے استعمال کریں۔

متبادل کے طور پر شہری بوٹ بیسن سے 3 تلوار، میٹروپول اور شاہین کمپلیکس کے راستے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں، جبکہ ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے افراد آئی آئی چندریگر روڈ کو متبادل راستے کے طور پر اختیار کریں۔

شہر کی اہم آرٹری شاہراہ فیصل کو بھی ایف ٹی سی کے مقام پر بند کیا گیا ہے ٹریفک پولیس کے مطابق گورا قبرستان سے ٹریفک کو صدر کی طرف موڑا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی سے دوچار

دوسری جانب ریڈ زون سے منسلک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کو کنٹینر لگاکر وزیر اعلی ہاؤس کے قریب سے بند کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

کراچی کی طرح دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گزشتہ روز کے احتجاج کے باعث ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے اور ڈی چوک سمیت حساس علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے، ان راستوں کے علاوہ ریڈزون کی طرف جانے والے تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔

کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگرہائی وے سے سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: آج اسلام آباد میں سفر کرنے والوں کو کون سا راستہ اختیار کرنا ہوگا؟

لاہور میں امریکی قونصل خانے کے اطراف پابندیاں عائد ہیں امریکی قونصل خانے کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں لگا دیے گئے ہیں، مال روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

بات کی جائے پشاور اور کوئٹہ کی تو ان دونوں شہروں میں اس وقت تک کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے، کوئٹہ میں امریکی قونصل خانہ نہ ہونے کے باعث حالات معمول پر ہیں جبکہ پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے پر امن احتجاج کے بعد آج حالات معمول پر ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ ٹریفک پولیس کا عوام دوست ماڈل

حالات کے پیش نظر گلگت، اسکردو اور شگر میں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کی عبوری حکومت کے ترجمان شبیر میر شینا کے مطابق گلگت، سکردو اور شگر میں 3 روز کے لیے فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے