خطے میں جنگی صورتحال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی سے دوچار

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علاقائی جغرافیائی کشیدگی میں اضافے کے باعث پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 153 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔

صبح 9 بج کر 22 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 15,071.01 پوائنٹس یعنی 8.97 فیصد کمی کے ساتھ 152,991.15 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

تقریباً 9 فیصد کی بڑی گراوٹ کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی، جو ساڑھے 10 بجے کے لگ بھگ دوبارہ شروع کردی گئی۔

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں گزشتہ کاروباری دن کے اختتام کے مقابلے میں 5 فیصد کمی کے باعث مارکیٹ ہالٹ نافذ کیا گیا ہے اور ضوابط کے تحت تمام ایکویٹی مارکیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق فروخت کا دباؤ بنیادی طور پر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب پیدا ہونے والی بے یقینی کا نتیجہ ہے، جس سے ملک پر ممکنہ معاشی دباؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

تیل کی بلند قیمتیں پاکستان کے بیرونی کھاتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے سکتا ہے۔

اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر فروخت دیکھی گئی جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان جنگ کے تناظر میں سرمایہ کار کیا سوچتے ہیں؟

حیب بینک، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیترولیم لمیٹڈ، حبکو اور اٹک ریفائنری جیسے انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سرخ زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

ادھر وزارتِ خزانہ نے آج  ہی آئی ایم ایف مشن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا آغاز بھی کر دیا، جسے سرمایہ کاروں کی نظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ مسلسل دباؤ کا شکار رہی۔ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور داخلی سکیورٹی خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی۔

جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 5,107.53 پوائنٹس یعنی 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 168,062.17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی پیر کے روز منڈیوں میں بے چینی دیکھی گئی، مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار ڈالر اور سونے جیسے محفوظ اثاثوں کی جانب متوجہ ہو گئے، جبکہ شیئر مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست دباؤ، 100 انڈیکس میں تقریباً 4 فیصد کمی ریکارڈ

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5 فیصد اضافے سے 76.07 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ایک موقع پر یہ 82 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔

امریکی خام تیل 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 69.59 ڈالر فی بیرل رہا، سونے کی قیمت ایک فیصد بڑھ کر 5,327 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے جواب میں ایران نے بھی خطے میں میزائل حملے کیے۔

صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز پر بھی عالمی توجہ مرکوز ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً 5واں حصہ سمندری تیل کی تجارت گزرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اگرچہ اس اہم گزرگاہ کو تاحال بند نہیں کیا گیا، تاہم آئل ٹینکرز کی آمدورفت میں سست روی دیکھی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تیل کی قیمتوں میں طویل عرصے تک اضافہ برقرار رہا تو عالمی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں دوبارہ شدت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ایران کے پاس وقت کم بچا ہے، معاہدہ ہماری شرائط پر ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار