ابو ظہبی سے تمام پروازیں منگل 2 بجے تک معطل، اتحاد ایئرویز کا اہم اعلان

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتحاد ایئرویز نے علاقائی فضائی حدود میں جاری بندش کے باعث اپنی پروازوں سے متعلق اہم آپریشنل اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔

ایئرلائن کے مطابق ابو ظہبی آنے اور جانے والی تمام پروازیں منگل 3 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے تک معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل، مسافروں کو ہدایات جاری

ایئرلائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔

’تاہم مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سروسز اسی وقت بحال کی جائیں گی جب تمام حفاظتی تقاضے پورے ہو جائیں گے۔‘

مسافروں کے لیے اہم ہدایات

اتحاد ایئرویز نے متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ویب سائٹ etihad.com پر چیک کریں اور اپنی بکنگ میں درج رابطہ معلومات کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

ایئرلائن کے مطابق 28 فروری 2026 تک جاری ہونے والے اور 7 مارچ 2026 تک کی اصل سفری تاریخ رکھنے والے ٹکٹ ہولڈرز 18 مارچ 2026 تک اتحاد کی آپریٹڈ پروازوں پر بغیر کسی اضافی فیس کے نئی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈشیئر معاہدہ طے پاگیا

اسی طرح 7 مارچ تک کی تمام پروازوں کے مسافر مکمل ریفنڈ کی درخواست ویب سائٹ یا اپنے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے دے سکتے ہیں اور جن مسافروں نے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کرائی ہے انہیں براہِ راست اپنے ایجنٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایئرلائن نے مزید بتایا کہ کال سینٹر پر غیر معمولی رش کے باعث فون کالز کے جواب میں تاخیر ہو سکتی ہے، اس لیے ریفنڈ کے خواہشمند مسافروں کو آن لائن فارم استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اتحاد ایئرویز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان