بلوچستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سپاہی شہید

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان ایران سرحد پر واقع سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پوسٹ پر تعینات مستعد جوانوں نے بہادری کے ساتھ دستایب اسلحہ سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سخت فائرنگ کے اس تبادلے میں دو بہادر فوجی؛ سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ، دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق ضلع ڈیرہ غازی خان کے جب کہ 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ ضلع جھل مگسی کے رہائشی تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ کرتے ہوئے مذکورہ علاقے میں فوراً آپریشن شروع کردیا تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ہمراہ امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘