پاکستان کی فضائی کارروائی کا خوف، افغان طالبان حکام کابل سے فرار ہوگئے

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے خوف سے کابل سے بامیان منتقل ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم کے حکام نے پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے خوف سے وسطی صوبہ بامیان میں اپننے ٹھکانے بنالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 435 افغان طالبان ہلاک، 188 چیک پوسٹیں تباہ، 31 پر قبضہ

طالبان حکام 5 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے، جو اب بھی بامیان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج اور طالبان کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان کی کارروائیوں میں اب تک طالبان کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

پاکستانی فورسز نے طالبان کی 118 چیک پوسٹیں تباہ کیں اور 31 پر قبضہ کر لیا، جبکہ 188 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ کی گئیں۔ اب تک افغانستان میں 51 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی