امریکا کی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے درجن سے زائد ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے محکمہ خارجہ نے ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے ایک درجن سے زائد ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے قونصلر امور مورا نامدار کے مطابق امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن سے کمرشل ذرائع کے ذریعے فوری روانہ ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کشیدگی: بھارت کی اپنے شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایت

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں حملوں کی شدت، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت اور کسی واضح اخراجی منصوبے کی عدم موجودگی نے طویل اور وسیع اثرات کی حامل جنگ کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھیں اور سفری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘