قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 25ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 13 مارچ 2026ء بروز جمعہ تک جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: شرپسندی کے بجائے تحمل، ذمہ داری اور قومی استحکام وقت کی ضرورت

اجلاس کے دوران یہ بھی طے پایا کہ موجودہ اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سمیت وفاقی وزرا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اعظم نذیر تارڑ اور خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، سید نوید قمر، نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، سید امین الحق، شازیہ مری، پھولین بلوچ، گل اصغر خان، اعجاز حسین جکھرانی اور نور عالم خان نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی