کتے نے ابتدائی اسٹیج کینسر کی نشاندہی کرکے مالکن کی جان بچالی

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی ایک سابق ویٹرنری نرس کا کہنا ہے کہ ان کے پالتو کتے نے کینسر کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی کر کے ان کی زندگی بچا لی۔

یہ بھی پڑھیں: بلیاں کینسر کے علاج کے لیے اہم سراغ فراہم کریں گی

 بی بی سی کے مطابق انگلیڈ کی کاؤنٹی کینٹ کے علاقے ہیڈکورن میں رہائش پذیر70 سالہ کولین فرگوسن کو پہلی بار اس وقت شبہ ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے جب ان کا انکا نامی مادہ جرمن شیفرڈ بار بار ان کی سانس سونگھنے کی کوشش کرنے لگی۔

انکا کے اس غیر معمولی رویے نے فرگوسن کو طبی معائنہ کرانے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں کے پہلے مرحلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔

کولین فرگوسن نے بتایا کہ سنہ 2015 میں جب انکا 2 سال کی تھی ایک دن اچانک بار بار ان کے منہ کے قریب آ کر سونگھنے لگی اور پریشان دکھائی دینے لگی۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے دور ہٹانے کی کوشش کرتی رہی مگر وہ باز نہ آئی۔ ایک دن میں دوپہر کی نیند سے اٹھی تو دیکھا کہ وہ میرا چہرہ ایک ملی میٹر کے فاصلے سے دیکھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی لمحے میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں طبی ٹیسٹ کرواؤں گی۔

ابتدائی خون کے ٹیسٹ نارمل آئے لیکن انہیں اندرونی طور پر محسوس ہوتا رہا کہ انکا کسی بات کی نشاندہی کر رہی ہے چنانچہ انہوں نے نجی طور پر مکمل جسمانی اسکین کروانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیے: ہر سال کینسر کے لاکھوں مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے، عالمی رپورٹ

کولین نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ مجھے پھیپھڑوں کا ابتدائی مرحلے کا کینسر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کیوں کہ معمولی تھکن کے سوا مجھے کوئی علامت نہیں تھی اور میں کبھی سگریٹ نوش بھی نہیں رہی۔

فرگوسن کے مطابق طبی عملے نے بھی انکا کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ اتنے ابتدائی مرحلے میں کینسر کا پتا چلنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے جب تک کہ آپ کسی اور وجہ سے اسکین نہ کروا رہے ہوں اسی وجہ سے مجھے ریڈیوتھراپی یا کیموتھراپی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ سرجن نے ان کے بائیں پھیپھڑے سے گولف بال کے برابر سائز کی رسولی نکالی اور کہا کہ اس کتے نے تمہاری جان بچائی ہے، اب جاؤ اور اپنی زندگی جیو۔

کولین فرگوسن بعد ازاں تخلیقی تحریر کی تعلیم حاصل کر کے خود شائع شدہ مصنفہ بن چکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ ہر موقعے پر انکا کو بتاتی ہیں کہ وہ کتنی اچھی بچی ہے اور اسے خوب انعام بھی دیتی ہیں۔

مزہد پڑھیں: ’کینسر کی کوئی علامت نہیں تھی‘، تشخیص کیسے ہوئی، بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری نے بتادیا

کولین نے کہا کہ انکا کو بہت سی ٹریٹس ملتی ہیں، یہ تو طے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی، قومی مفاد سے پہلے سیاسی مفاد

خامنہ ای کا جانشین بھی نشانے پر ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

کون سے 6 پاکستانی کرکٹرز ’ہنڈریڈ‘ کے ٹاپ 50 ہیرو لسٹ میں شامل ہیں؟

سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے