پاکستان کو متبادل روٹ سے تیل کی سپلائی، سعودی عرب کی مکمل حمایت

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے لیے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے خام تیل کی متبادل سپلائی روٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کے جازان ریجن میں آم کی فصل تیار، 65 ہزار ٹن فصل متوقع

علی پرویز ملک کے مطابق سعودی ذرائع نے یانبو سے سپلائی کی سیکیورٹی اور پاکستان کے لیے ترجیحی رسائی کی ضمانت دی ہے، جبکہ ایک جہاز کو پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے روانہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا اور دونوں ممالک ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور موجودہ حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں:ایران پر حملے میں سعودی عرب کے کردارکی خبریں جھوٹ ہیں، احمد حسن العربی

واضح رہے کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے، جس کے متبادل کے طور پر یانبو کا روٹ اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی، قومی مفاد سے پہلے سیاسی مفاد

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے