اسد عمر کا فواد چوہدری کی سرگرمیوں سے اظہارِ لاتعلقی

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے حال ہی میں سیاسی طور پر سرگرم پی ٹی آئی کے ایک دوسرے سابق رہنما فواد چوہدری کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر گلبرگ لاہور میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں انسداد دہشتگردی کی لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری سیاسی طور پر فعال ہیں تو اس کی نوعیت وہی بتائیں گے کہ کیا کررہے ہیں۔ اور جو فواد چوہدری کررہے ہیں، میں اس میں فعال نہیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں  شامل تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘