پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک آرمی کے ویٹرنز کے وفد نے جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا اور 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ملک اور اس کے شہدا کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کر سکتا جو ان شرپسندوں نے کیا ہے۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویٹرنز آف آرمڈ فورسز نے کہا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقعہ ہے، بابائے قوم کے گھر کو جلانے والے اور پاکستان کی سرحدوں کے محافظوں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

’کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنے شہدا کی یادگاروں کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا۔‘

میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ویٹرنز نے کہا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات کے بعد شہداء پاک فوج کے لواحقین سمیت غازیانِ پاک فوج کے دل بھی صدمے سے دوچار ہیں اور وہ دُکھ کے عالم میں ہیں۔

ویٹرنز نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس افسوس ناک شرپسندی میں ملوث ہے، انکوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم