برتری کے باوجود ایرانی حملوں کا خطرہ برقرار، جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، امریکا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فضائی برتری کے باوجود ایران کے کچھ میزائل اور ڈرون حملے اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔ پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی نظام مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا جوہری مذاکرات: ثالث عمان مزید پیشرفت کے لیے پر امید

ان کا کہنا تھا کہ مکمل تحفظ ممکن نہیں، تاہم حملے سے قبل زیادہ سے زیادہ دفاعی اقدامات یقینی بنائے گئے تھے۔ مشترکہ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے بھی خبردار کیا کہ امریکی فوجی اب بھی خطرے میں ہیں اور صورتحال بدستور سنگین ہے۔

حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے بعد خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہوگیا۔ ایک ایرانی ڈرون حملے میں کویت کی ایک بندرگاہ پر قائم آپریشن سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

وزیر دفاع نے عندیہ دیا کہ یہ جنگ 4 سے 8 ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس طویل جنگ کے لیے اسلحہ اور وسائل موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا تک مار کرنے والے میزائل تیار کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ فوجی مہم ممکنہ طور پر 4 سے 5ہفتے جاری رہ سکتی ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اس سے زیادہ عرصہ بھی جاری رکھی جا سکتی ہے۔

ادھر تہران نے خطے میں فوجی اور اقتصادی تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشیدگی میں فوری کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘