ایران کے خلاف جنگ: پاکستان، بھارت اور ہالی ووڈ کے فنکاروں کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان فنکار بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔ پاکستان، بھارت اور ہالی ووڈ کے معروف فنکاروں نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے نہ صرف انسانی ہمدردی کا پیغام دیا ہے بلکہ جنگ کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا۔

پاکستان میں کئی معروف اداکاروں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ فیصل قریشی نے رمضان کی نشریات میں کہا ’انشاءاللہ امید ہے کہ مکالمہ غالب آئے گا۔ دنیا میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کا حل مکالمے میں مل سکتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر کی گئی؟

نادیہ خان نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جو متحد نہیں ہیں اور بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے مسلم امہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔

علامہ جعفری نے خاموش رہنے والوں پر تنقید کی اور کہا کہ اللہ ہی سب کچھ دینے والا ہے لہذا جو صحیح ہے اس پر قائم رہو۔ مشی خان، مایا علی، مدیحہ رضوی اور خالد انعام نے اپنی دعاؤں اور قرآنی آیات کے ذریعے امن اور صلح کی اپیل کی۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ فساد سے دور رہو۔ یہ ایک آزمائش ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ بات چیت سے مسائل حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کا جانشین بھی نشانے پر ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

تیلگو اداکار وشنو منچو نے دبئی میں میزائل انٹرسپشن کی آواز سننے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس نے ہمارے گھر کو ہلا دیا ہے اور فالوورز سے امن کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ اداکارہ نرگس فخری نے دبئی سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’گزشتہ دو دن یہاں بہت پراسرار رہے‘۔ پنجابی گلوکار اور اداکار ایمی وِرک نے اپنی فیملی کے لیے تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ صورتحال میرے دل پر بھاری ہے۔ میری دعائیں صرف اپنے پیاروں کے لیے نہیں، بلکہ ہر متاثرہ شخص کے لیے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار نورا فتیحی نے ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور عالمی اتحاد کے لیے پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا امن اور اتحاد کا پیغام ہر انسان کے لیے ہے چاہے وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو اور مزید کہا کہ اگر امن کی اپیل سے آپ کو غصہ آتا ہے تو شاید آپ کو اپنے اندر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کی ریکی کیسے کی؟ برطانوی اخبار تفصیلات سامنے لے آیا

ہالی ووڈ کے فنکاروں نے زیادہ سیاسی موقف اختیار کیا۔ کیری کون نے واشنگٹن کی پالیسی پر تنقید کی۔ جان کساک نے مبینہ مقاصد کا الزام لگاتے ہوئے پوسٹ کیا، ٹرمپ ایک وگ دی ڈاگ جنگ شروع کرتے ہیں ایپسٹن سے توجہ ہٹانے کے لیے اور نیتن یاہو کی خواہش پوری کرنے کے لیے۔

روزی او ڈونل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی کے وعدوں کو موجودہ صورتحال سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کہا تھا میں جنگ شروع نہیں کروں گا میں جنگیں روکوں گا اور موجودہ فوجی کارروائی کے ساتھ موازنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آبائی شہر مشہد میں ہوگی

جین فونڈا نے لاس اینجلس میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطرناک اور پاگل جنگ نہ صرف بین الاقوامی قانون اور ہمارے آئین اور وار پاورز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتی ہے بلکہ وسیع پیمانے پر جنگ کے امکانات پیدا کرتی ہے اور خبردار کیا کہ زندگیاں غلط وجوہات کی بنا پر ضائع ہو سکتی ہیں۔

موسیقار جیک وائٹ نے انسٹاگرام پر صدر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’دیکھو امن کے بورڈ کے لیڈر کو‘۔ وینزویلا، گرین لینڈ، ایران، کیوبا، فرق کیا پڑتا ہے؟ ان کی پوسٹ نے اعلیٰ سطح پر فیصلہ سازی کی لاپرواہی پر طنز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان