پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مقبول اداکار گوہر رشید اور کبری خان نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی آپ کو بدل دیتی ہے اور یہی خوبصورتی ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اس دوران گوہر نے بتایا کہ کبریٰ نے ابتدائی طور پر ان کے پروپوزل ٹھکرا دیا تھا۔ ان کے بقول اس کے بعد تقریباً ایک سال قائل کرنےکے بعد وہ شادی کے لیے رضامند ہوئیں۔ ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے گوہر نے مزاح کے انداز میں کہا کہ یہ ان کی مہربانی تھی کہ پروپوزل آخرکار قبول ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی محبت شادی میں کیسے بدلی، ناصر ادیب کا انکشاف
کبریٰ نے اعتراف کیا کہ شادی کا خیال انہیں حیران کر گیا۔ ہم ابتدائی طور پر بہترین دوست تھے اور کبھی یہ نہیں سوچا کہ یہ رشتہ بن جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ جب گوہر نے پرپوز کیا تو میرا ردعمل تھا کہ ’تم میرے بہترین دوست ہو‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم کام کی وجہ سے ہم الگ ہوئے تو مجھے احساس ہوا کہ بہت زیادہ خاموشی ہوگئی ہے۔ ہر چیز عجیب لگنا شروع ہوگئی تھی تو اندازہ ہوا کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ پھر میں نے شادی کا رسک لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل
گوہر رشید نے مذاق میں کبریٰ کو کہا کہ تم بدل گئی ہو اور روایتی بیوی بن گئی ہو جس پر انہوں نے فوری جواب دیا کہ ہاں کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں۔
اپنی شادی کے لیے مکہ کے انتخاب کے بارے میں کبریٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ شادی سے پہلے ہی بات چیت کا حصہ تھا۔ دوستی کے آغاز سے ہی انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اپنا نکاح وہاں کریں اور پھر معلوم ہوا کہ وہ بھی یہی چاہتے تھے۔ جب شادی کا فیصلہ کیا گیا تو مقام کے بارے میں کنفرم تھا کہ یہیں نکاح ہو گا۔
واضح رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فروری 2025 میں سعودی عرب میں مقدس مقامات پر نکاح کیا تھا














