اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پیش رفت پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے میں جاری پیش رفت اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور حالات پر مسلسل مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور موجودہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp