میران شاہ میں خودکش حملہ، معصوم شہری نشانہ بن گئے

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے آبادی والے علاقے کو نشانہ بنایا جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے کن علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں؟

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ فتنہ الخوارج کی جانب سے کیا گیا جس میں معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد علاقے میں دہشت اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام میں خودکش حملہ اور معصوم لوگوں کا قتل سختی سے ممنوع اور سنگین جرم ہے، جبکہ شہریوں پر حملے معاشرتی امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر معاشرے میں خوف و افراتفری پھیلانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں کرتے ہیں اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘